سرکاری حج سکیم کے تحت پہلی حج پرواز پی کے 471 دو سو تیس حجاج کرام کو لے کر آج جدہ سے لاہور پہنچ گئی۔
ڈائریکٹر حج ریحان کھوکھر، ڈپٹی ڈائریکٹرز ذکا اللہ، مجیب اکبرشاہ اور دوسرے حکام نے ہوائی اڈے پر حجاج کرام کا استقبال کیا۔ حجاج نے حج کے دوران بہترین سہولتیں فراہم کرنے پر حکومت پاکستان اور مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کا شکریہ ادا کیا اور ٹرانسپورٹ، رہائش اور کھانے کے انتظامات کو سراہا۔ اس موقع پر لاہور کے ہوائی اڈے پر حجاج کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا اور ہر حاجی کو پانچ لیٹر آب زم زم کی بوتل دی گئی۔