سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ قابل ستائش اور آئین کی بالادستی کا مظہر ہے، مریم اورنگزیب

سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ قابل ستائش اور آئین کی بالادستی کا مظہر ہے، مریم اورنگزیب

وفاقی کابینہ نے قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی تین اپریل کی رولنگ کے بارے میں ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر عملدرآمد کے بارے میں سفارشات مرتب کرنے کیلئے ایک خصوصی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی ہے۔

یہ بات اطلاعات و نشریات کی وزیر مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کمیٹی کے سربراہ ہوںگے جبکہ اطلاعات اور داخلہ کے وزراء اور تمام اتحادی جماعتوں کے نمائندے کمیٹی میں شامل ہوںگے جو کابینہ کے اگلے اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ کابینہ نے ایک متفقہ قرارداد منظور کی جس میں قاسم سوری کے غیرآئینی رولنگ کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ قابل ستائش اور آئین کی بالادستی کا مظہر ہے جس نے نظریہ ضرورت کو دفن کر دیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، بلوچستان، سندھ، کشمیر …

Show Buttons
Hide Buttons