تازہ ترین
پاکستان ریلویز اور قومی ائیر لائن نے اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے، خواجہ سعد رفیق

پاکستان ریلویز اور قومی ائیر لائن نے اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے، خواجہ سعد رفیق

وفاقی وزیر ہوابازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیر اعظم پاکستان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان ریلویز اور قومی ائیر لائن پی آئی اے نے یہ فائدہ مسافروں تک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہفتہ کو اپنے ایک وڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلویز کے اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی جا رہی ہے جبکہ پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کی دونوں کلاسز کے کرایوں میں بھی 10 فیصد رعایت دی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ان فیصلوں کا اطلاق ان شا اللہ 17 جولائی سے آئندہ 30 روز کے لیے ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن کل ( 17 جولائی کو )جاری کردیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ واضح رہے کہ ریلوے میں 94 فیصد جبکہ پی آئی اے میں 90 فیصد سے زائد مسافر اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اس اقدام کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی دیگر نجی ایئر لائنز کو بھی ہدایات جاری کرے گی کہ وہ اپنی ایئرلائن کے کرایوں میں بھی کمی کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ صوبائی حکومتیں ٹرانسپورٹرز سے رابطے کرکے ان کے کرایوں میں کمی کے اقدامات بھی کریں گی۔

یہ خبر پڑھیئے

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروادیا چین کی سمارٹ …

Show Buttons
Hide Buttons