تازہ ترین
ضمنی انتخاب کے انتظامات مکمل: پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے اہلکار امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے فرائض سرانجام دیں گے

ضمنی انتخاب کے انتظامات مکمل: پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے اہلکار امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے فرائض سرانجام دیں گے

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخاب کو صاف، شفاف ، پرامن اور قانون کے مطابق منعقد کرانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے، پولیس ، رینجرز اور پاک فوج کے اہلکار امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے فرائض سرانجام دیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پریذائیڈنگ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ فارم45 کی تصویر بناتے وقت موبائل فون پر اپنی لوکیشن آن رکھیں گے اور یہ تصویر فوراً ریٹرننگ افسران کو پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں واٹس ایپ کریں گے۔

انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کی صورت میں پریذائیڈنگ افسران فوری طور پر ریٹرننگ افسران کے دفتر پہنچ کر فارم 45 کی اصل کاپی حوالے کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے ہدایات دی ہیں کہ ہر امیدوار اپنے پولنگ ایجنٹس کی تربیت کو یقینی بنائے اور آگاہ کرے کہ کوئی بھی پولنگ ایجنٹ پریذائیڈنگ افسر کا دستخط شدہ فارم 45 وصول کئے بغیر پولنگ سٹیشن نہ چھوڑے، ہر پریذائیڈنگ افسر متعلقہ پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 کی دستخط شدہ کاپی پولنگ سٹیشن پر ہی مہیا کرنے کا پابند ہو گا۔

اس کے علاوہ ریٹرننگ افسران نے خصوصی کنٹرول رومز قائم کئے ہیں جو پولنگ کا عمل شروع ہونے سے ابتدائی نتائج مرتب ہونے تک کام کرتے رہیں گے۔ ان کنٹرول رومز میں ریٹرننگ افسران کے علاوہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز، پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے حکام یا ان کے نمائندگان موجود رہیں گے تاکہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنےکیلئے بروقت اقدامات کئے جا سکیں۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ کے دن کسی بھی نوعیت کی شکایت کو نمٹانے کے حوالہ سے وفاقی اور صوبائی سطح پر الگ الگ کنٹرول رومز قائم کر دیئے ہیں جو پولنگ کے دن صبح سات بجے سے ابتدائی نتیجہ مرتبہ ہونے تک بلاتعطل کام کرتے رہیں گے جن کے نمبر ز اور ای میل درج ذیل ہیں۔

سنٹر ل کنٹرول روم اسلام آبادفون نمبر 051-9204403، 051-9210837، 051-9210838، 051-9204402، فیکس نمبر 051-9204404، ای میل ایڈریسddmonitoringisb@gmail.com، صوبائی کنٹرول روم پنجاب لاہورفون نمبر042-99212209، 042-99212620، ای میل ایڈریس pecpunjabcontrolroom@gmail.com، کنٹرول روم ڈی آراو/پی آر، پی پی۔7، راولپنڈیII، فون نمبر 051-3311864، 051-9330097، موبائل نمبر 0333-9697671، 0333-8472604، کنٹرول روم ڈی آراو/پی آر، پی پی۔83، خوشابII، فون نمبر 0454-721315، موبائل نمبر 0331-4171199، 0345-9859670، کنٹرول روم ڈی آراو/پی آر، پی پی۔90، بھکر II، فون نمبر0453-222048، 0453-222090، موبائل نمبر 0321-693436، 0303-0058090، کنٹرول روم ڈی آراو/پی آر، پی پی۔97، فیصل آبادI-، فون نمبر 041-8761300، 041-9330805، 041-8761700، موبائل نمبر 0332-8612236، 0301-8505156، کنٹرول روم ڈی آر او/پی آر پی پی۔125، جھنگ II ، فون نمبر047-7621411، 047-7645193، موبائل نمبر0315-5128486، 0300-9693373، کنٹرول روم ڈی آر او/پی آر پی پی۔127، جھنگ۔ IV، فون نمبر047-7621411، 047-7621423، موبائل نمبر0315-5128486، 0300-5495577، کنٹرول روم ڈی آر او/پی آر پی پی۔140، شیخوپورہ۔VI، فون نمبر056-3793270، 056-3793213، موبائل نمبر0333-5318483،0333-4701516، کنٹرول روم ڈی آر او/پی آر پی پی۔158، لاہور۔XV، فون نمبر042-99263315، 042-99263315، موبائل نمبر0331-5147775، 0332-1450914، کنٹرول روم ڈی آر او/پی آر پی پی۔167، لاہور۔XXIV، فون نمبر042-99263315، 042-99333827، موبائل نمبر0331-5147775، 0333-4165277، کنٹرول روم ڈی آر او/پی آر پی پی۔168، لاہور۔XXV، فون نمبر042-99263315، 042-99230378، موبائل نمبر0331-5147775، 0345-7987349، کنٹرول روم ڈی آر او/پی آر پی پی۔170، لاہور۔XXVII، فون نمبر042-99263315، 042-99333828، موبائل نمبر0331-5147775، 0333-8336662، کنٹرول روم ڈی آر او/پی آر پی پی۔202، ساہیوال۔VII، فون نمبر040-5480115،040-5483600، موبائل نمبر0300-8430311، 0340-8881410، کنٹرول روم ڈی آر او/پی آر پی پی۔217، ملتان۔VII ،فون نمبر061-6241704،061-6241702، موبائل نمبر0333-6515916، 0336-9770779، کنٹرول روم ڈی آر او/پی آر پی پی۔224، لودھراں۔I، فون نمبر0608-362037،0608-304708، موبائل نمبر0345-5200789، 0322-4107469، کنٹرول روم ڈی آر او/پی آر پی پی۔228، لودھراں۔V، فون نمبر0608-362037، موبائل نمبر0345-5200789، 0331-4552472، کنٹرول روم ڈی آر او/پی آر پی پی۔237، بہاولنگر۔I، فون نمبر063-2750156،063-2750155، موبائل نمبر0333-4309462، 0321-7791007،کنٹرول روم ڈی آر او/پی آر پی پی۔272، مظفرگڑھ۔V، فون نمبر066-2620086، موبائل نمبر0333-6088404، 0344-2670926، کنٹرول روم ڈی آر او/پی آر پی پی۔273، مظفرگڑھ۔VI فون نمبر0662-552877، موبائل نمبر0333-6088404، 0334-6797512، کنٹرول روم ڈی آر او/پی آر پی پی۔282، لیہ۔III، موبائل نمبر0300-8098654، 0333-8972718 ، کنٹرول روم ڈی آر او/پی آر پی پی۔288، ڈیرہ غازی خان۔IV، فون نمبر064-9260492، 064-9260486، 064-9260515، موبائل نمبر 0313-5716933، 03138921714

یہ خبر پڑھیئے

افغانستان میں امریکہ کی سیاہ تاریخ

افغانستان میں امریکہ کی سیاہ تاریخ

Show Buttons
Hide Buttons