تازہ ترین
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مصر کے سفیر طارق داروگ کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مصر کے سفیر طارق داروگ کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مصر اور پاکستان کے درمیان باہمی مفاد کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری ، توانائی، تعلیم اور موسمیاتی تبدیلی میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مصرکے سفیر طارق داروگ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے پاکستان اور مصرکے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کےلئے ان کی کوششوں کو سراہا۔

پاکستان اور مصرکے درمیان دوستانہ تعلقات کو اجاگرکرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوںممالک کے درمیان باہمی مفاد کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری ، توانائی، تعلیم اور موسمیاتی تبدیلی میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے مصرکو کوپ 27کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ محمد شہباز شریف نے ان کی توجہ بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی جانب دلائی ۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ جموں وکشمیر کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا۔ مصر کے سفیرنے ان کا خیرمقدم کرنے کا شکریہ ادا کیا اور انہیں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔

انہوں نے مصرکے عوام اور قیادت کی جانب سے بھی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ سفیر نے کہا کہ مصر کی قیادت ان کی کوپ27 میں شرکت کی منتظر ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مصر کے صدر فتح السیسی کےلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

یہ خبر پڑھیئے

میانمار کی سابق سویلین حکمراں آنگ سان سوچی کو مزید 6 سال قید کی سزا سنا دی گئی

میانمار کی سابق سویلین حکمراں اور نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کی سربراہ  آنگ سان سوچی …

Show Buttons
Hide Buttons