سعودی عرب کا اسرائیل سمیت تمام پروازوں کیلئے فضائی حدود کھولنے کا فیصلہ

سعودی عرب کا اسرائیل سمیت تمام پروازوں کیلئے فضائی حدود کھولنے کا فیصلہ

سعودی عرب نے کہا کہ وہ اپنی فضائی حدود تمام پروازوں کے لئے کھول دے گا، جس سے اسرائیل سے آنے اور جانے والی مزید اوور فلائٹس کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

سعودی عرب کی جانب سے اس فیصلے کا امریکی صدر جو بائیڈن نے خیرمقدم کیا ہے جو آج دورے کے لئے اسرائیل سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے کہا کہ ملک کی فضائی حدود اب ان تمام فضائی کمپنیوں کے لئے کھلی ہیں جو اوور فلائٹس کے لئے بین الاقوامی کنونشنز کے تحت اس کی شرائط کو پورا کرتی ہیں جن کے مطابق سول ہوائی جہاز کے درمیان کوئی امتیاز نہیں ہونا چاہیئے۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری انڈونیشیا اور سنگاپور کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بدھ سے انڈونیشیا اور سنگاپور کا تین روزہ سرکاری دورہ …

Show Buttons
Hide Buttons