تازہ ترین
ملک بھر میں مزید موسلا دھار بارشوں کا امکان، الرٹ جاری

ملک بھر میں مزید موسلا دھار بارشوں کا امکان، الرٹ جاری

ڈیزاسٹر مینیجمنٹ حکام ملک بھر، بالخصوص سندھ اور بلوچستان میں طاقتور مون سون سسٹم کے باعث مزید طوفانی، موسلا دھار بارشوں کے ایک اور اسپیل سے نمٹنے کی تیاری کر رہے ہیں جب کہ بلوچستان کے کچھ حصوں میں بارشوں سے سیلاب کی ایک اور لہر آئی۔

محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی جانب سے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گئی جاری کیے جانے کے بعد نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کیا، محکمہ موسمیات نے اپنے بیان میں کراچی، حب ڈیم کیچمنٹ ایریاز (جس میں بلوچستان کے کچھ حصے بھی شامل ہیں) اور بحیرہ عرب میں آئندہ 3 روز کے دوران بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

مون سون کی بارشوں کے موجودہ اسپیل کے نتیجے میں گزشتہ روز مزید 4 اموات ہوئیں، جن میں سے 3 افراد خیبر پختونخوا اور ایک گلگت بلتستان میں جاں بحق ہوا، رواں ماہ کے اوائل میں شروع ہونے کے بعد سے موجودہ مون سون بارشوں کے باعث ہونے والے مختلف حادثات و واقعات میں 160 سے زائد شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروادیا چین کی سمارٹ …

Show Buttons
Hide Buttons