تازہ ترین
لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ کو دہشتگردوں نے اغوا کے بعد شہید کردیا، آئی ایس پی آر

لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ کو دہشتگردوں نے اغوا کے بعد شہید کردیا، آئی ایس پی آر

دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے زیارت میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو اغوا کے بعد شہیدکر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو 12 اور 13جولائی کی رات زیارت کے قریب سے اغوا کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نےکرنل لئیق بیگ کے کزن عمر جاوید کو بھی اغوا کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ ڈی ایچ اے کوئٹہ میں خدمات سر انجام دے رہے تھے، لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ اور ان کے کزن کے اغوا کی اطلاع پر آرمی کوئیک ری ایکشن فورس روانہ کی گئی جس نے دہشت گردوں کا پیچھا کر کے ان کا منگی ڈیم کے پاس موجودگی کا سراغ لگایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد بھی مارے گئے، سرچ آپریشن میں ایس ایس جی کے جوانوں اور ہیلی کاپٹرز  نے حصہ لیا، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ وگولا بارود کی بڑی مقدار برآمد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد مغوی عمر کو لے کر فرار ہو گئے، بے گناہ شہری کی بازیابی اور مجرموں کو پکڑنے کے لئے پرُعزم ہیں، خراب موسم کے باوجود سکیورٹی فورسز کا علاقے میں آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن، استحکام اور  ترقی سبوتاژ کرنےکی کوششیں ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا غیر ضروری اور پُرتعیش اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا غیر ضروری اور پُرتعیش اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے غیر ضروری اور پُرتعیش اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی ہٹانے …

Show Buttons
Hide Buttons