وزیراعظم کا حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے معاوضے کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی حکومت قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی اور صوبائی اداروں کے مشترکہ جائزے کے بعد سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو فی کس دس لاکھ روپے فراہم کرے گی۔

وہ آج اسلام آباد میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیلاب کے بارے میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کے قائم مقام چیئرمین سے کہا کہ فوری طور پر کوئٹہ پہنچیں اور سیلاب متاثرہ کی امداد اور بحالی کیلئے بلوچستان کی حکومت کے ساتھ کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ تمام ڈیم محفوظ ہیں اور صورتحال کی دن رات نگرانی کی جا رہی ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ وہ نقصانات کا جائزہ لینے اور متاثرین سیلاب سے اظہار یکجہتی کیلئے جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تمام محکموں کو آئندہ دنوں میں مون سون کی مزید بارشوں کے تناظر میں انتہائی چوکس رہنا چاہئے۔وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں نے اب تک بہترین کارکردگی دکھائی ہے لیکن مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی حکومت انہیں تمام ممکنہ تعاون فراہم کریگی۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، بلوچستان، سندھ، کشمیر …

Show Buttons
Hide Buttons