تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر پائیدار امن کا قیام ناممکن ہے، وزیر منصوبہ بندی

منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کئے بغیر علاقے میں پائیدار امن کا قیام ناممکن ہے۔

نیویارک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جموں و کشمیر کے عوام پر غیرملکی قبضے کے تحت جاری ظلم پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔احسن اقبال نے کہا کہ پانچ اگست دوہزار انیس جموں و کشمیر کی شناحت چھیننے کے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدام کے بعد سے بھارتی حکام کشمیریوں کو دبانے کے لئے بڑی مہم چلا رہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ وہاں کی رہائشی مسلمان آبادی کو نکال کر بھارت بھر سے ہندوؤں کو لا کر اور بسا کر مسلم اکثریتی ریاست کاجغرافیہ تبدیل کرکے اسے ہندو اکثریتی ریاست میں بدلنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔منصوبہ بندی کے وزیر نے خبردار کیا کہ اگر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارت کی ظالمانہ پالیسیوں کو نظر انداز کیا گیا تو علاقے میں ایک اور بڑا تنازعہ پیدا ہو سکتا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری انڈونیشیا اور سنگاپور کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بدھ سے انڈونیشیا اور سنگاپور کا تین روزہ سرکاری دورہ …

Show Buttons
Hide Buttons