حکومت رواں مالی سال کے دوران ملک بھر میں گھریلو، تجارتی اور صنعتی شعبوں کیلئے پانچ لاکھ سینتیس ہزار سے زائد نئے گیس کنکشن مہیا کرے گی۔
سوئی ناردرن اور سوئی سدرن اپنے نیٹ ورکس میں بالترتیب چار لاکھ تین ہزار پچاس اور ایک لاکھ چونتیس ہزار بیس صارفین کو کنکشن دیں گی۔