تازہ ترین
اسلام آباد: ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے ٹیکس کلیکشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

اسلام آباد: ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے ٹیکس کلیکشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

ایکسائز ڈپارٹمنٹ اسلام آباد نے ٹیکس کلیکشن کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سال 22-2021 میں 19 ارب روپے سے زائد کا ریکارڈ ٹیکس جمع کیا، ایکسائز کے ٹیکسز کی مد میں 13 ارب روپے جمع کیے گئے۔

بلال اعظم کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر کے ٹیکس کی مد میں 6 ارب روپے جمع کیے، گزشتہ سال ٹیکس کلیکشن 11 ارب 32 کروڑ روپے تھی۔

ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد کا کہنا ہے کہ 5 سال میں ٹیکس کلیکشن 6 ارب روپے سے بڑھ کر 19 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال 72 فیصد زیادہ ٹیکس جمع ہوا، گزشتہ 5 سال میں ٹیکس کلیکشن میں 300 گنا اضافہ ہوا۔

یہ خبر پڑھیئے

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروادیا چین کی سمارٹ …

Show Buttons
Hide Buttons