وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت سائبر کرائمز کے خلاف سخت اقدامات کر رہی ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین آزادی کی تحریک کی ضمانت دیتا ہے تاہم عوامی سطح پر غیرمہذب رویے کو آزادی اظہار رائے قرار نہیں دیا جا سکتا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو الزام تراشی کا کھیل ختم کر کے اپنے بیانیے کے حق میں ثبوت فراہم کرنے چاہئیں۔