تازہ ترین
ٹیسٹ سیریز: سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا

ٹیسٹ سیریز: سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔سری لنکا اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 16 جولائی سے گال میں ہوگا۔

آسٹریلیا کے خلاف حالیہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے جو سکواڈ منتخب کیا گیا تھا اس میں سے پراوین جے وکرما، لاستھ ایمبولڈینیا، لکشیتھا ماناسنگھے اور چمیکا کرونارتنے کو باہر کر دیا گیا ہے ۔آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کرنے والے پربت جے سوریا کو سکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

پاکستان کی ٹیم اپنے دورہ سری لنکا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی ۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا اس وقت تیسرے جبکہ پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اعلان کردہ آئی لینڈرزسکواڈکی قیادت دیموتھ کرونارتنے کریں گے

جبکہ دیگرکھلاڑیوں میں پاتھم نسانکا، اوشادا فرنینڈو، اینجلو میتھیوز، کوسل مینڈس، دھننجایا ڈی سلوا، کامندو مینڈس، نروشن ڈکویلا (وکٹ)، دنیش چندیمل، رمیش مینڈس، مہیش تھیکشنا، کاشوا راجیتھا ،وشوا فرنینڈو،آشیتھا فرنینڈو ، دلشان مدوشنکا، پربت جے سوریا، ڈنتھ ویلالج اور جیفری وینڈرسے شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر اعلیٰ پنجاب کا سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب کا سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے میانوالی میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والے 7 …

Show Buttons
Hide Buttons