تازہ ترین

وزیراعظم کی نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے کو جلد از جلد بحال کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے کو جلد از جلد بحال کیا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 969 میگا واٹ بجلی کے حامل نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے میں فنی خرابی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اس سلسلے میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں انہیں اس خرابی کی نوعیت اور بحالی کے کام پر پیش رفت سے تفصیلا آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کئ ساڑھے 3 کلومیٹر طویل ٹیل ریس واٹرٹنل (Tailrace Water Tunnel) کی بندش کے باعث پاور ہاؤس سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی اور یوں بدقسمتی سے حالیہ شدید گرمی کے موسم میں قومی گرڈ 969 میگا واٹ سستی اور ماحول دوست پن بجلی سے محروم ہو گیا۔

وزیر اعظم نے واقعے کا سخت نوٹس لیا اورمتعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ واقعے کی فوری طور پر مستند عالمی اداروں سے انکوائری کرانے کے ساتھ ساتھ پلانٹ کی بحالی کا کام جلد از جلد مکمل کریں۔ انہوں نے اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروۓ کار لاکر عوام کو جلد از جلد ریلیف پہنچانے کے احکامات جاری کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے کمپنیز کی پری کوالیفیکیشن اور تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کا موثر نظام لا رہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

روسی صدر پیوٹن کا بین الاقوامی سلامتی پر 10ویں ماسکو کانفرنس سے خطاب کا احوال جانیئے تجزیہ کار فیاض کیانی کی زبانی

روسی صدر پیوٹن کا بین الاقوامی سلامتی پر 10ویں ماسکو کانفرنس سے خطاب کا احوال جانیئے تجزیہ کار فیاض کیانی کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons