تازہ ترین
رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کے دیہات میں21.9 بلین ایکسپریس پارسلز کی ترسیل

رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کے دیہات میں21.9 بلین ایکسپریس پارسلز کی ترسیل

چین کے اسٹیٹ پوسٹ بیورو کے تیرہ جولائی کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس سال کی پہلی ششماہی میں، چین کے دیہی علاقوں میں کل 21.9 بلین ایکسپریس پارسلز کی ترسیل ہوئی۔ دیہاتوں میں ایکسپریس ڈلیوری کو فروغ دینے کے منصوبے کی وجہ سے مغربی علاقوں میں ایکسپریس پارسلز کی ترسیل میں بیس فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ اہلکار کا کہنا ہے کہ دیہاتوں میں ترسیل کے لیے سروس اسٹیشنز  قائم کرنے سےہر ایک گاؤں کو  پورے ملک کے ایکسپریس نیٹ ورک سسٹم میں ضم کیا جا سکتا ہےتاکہ دیہی مصنوعات کو صارفین سے براہ راست متعارف کروایا جا سکے۔ اس سے دیہی باشندوں کی ضروریات کو پورا کرنے، آمدنی میں اضافے اور دیہی احیا کے لیے مضبوط بنیاد بھی رکھی گئی ہے۔

جون کے آخر تک چین میں مختلف اقسام کے 267,000 ایکسپریس اسٹیشنز  قائم کیے جا چکے ہیں اور ایکسپریس سروس نوے فیصد دیہاتوں کا احاطہ کررہی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروادیا چین کی سمارٹ …

Show Buttons
Hide Buttons