تازہ ترین
سرکاری اسکیم کے حجاج کی واپسی آج سے شروع ہو گی

سرکاری اسکیم کے حجاج کی واپسی آج سے شروع ہو گی

فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد سرکاری اسکیم کے تحت جانے والے حجاج کرام کی وطن واپسی آج رات سے شروع ہو رہی ہے۔ پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 732 آج رات ایک بجکر 5 منٹ پر حجاز مقدس سے 324 حجاج کو لے کر کراچی پہنچے گی۔ 

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر پہلی مرتبہ حجاج کرام کو بورڈنگ پاس ایئرپورٹ کے بجائے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہی دے دیے جائیں گے۔ اس طرح حجاج کرام کو بورڈنگ پاس کیلئے ایئرپورٹ پر لائن نہیں لگانا پڑے گی۔

حجاج کرام کو آسانی مہیا کرنے کیلئے وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے خصوصی ہدایات دی تھیں۔ سرکاری اسکیم کے حجاج کرام کی وطن واپسی کیلئے پی آئی اے نے ‘سٹی چیک ان’ نظام کے تحت بورڈنگ، ایئرپورٹ پہنچنے سے پہلے ہی جاری کر دے گا۔ 

حجاج کرام کو واپسی کے سفر کیلئے 12 گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے اور قطاروں میں لگنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ پی آئی اے سرکاری اسکیم والے حجاج کرام کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہی بورڈنگ جاری کردے گا جس کے بعد صرف امیگریشن ایئرپورٹ پر ہو گی۔

سٹی چیک ان کا مقصد حجاج کرام کو سہولتیں پہنچانا اور ایئرپورٹ پر ممکنہ رش اور لمبی قطاروں کی کوفت سے بچانا ہے۔ پراجیکٹ کا آغاز وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی ذاتی کاوشوں اور حجاج کو ہر ممکن آسانی فراہم کرنے کا حصہ ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروادیا چین کی سمارٹ …

Show Buttons
Hide Buttons