پاکستان کے معروف اداکار تنویر جمال جاپان میں انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف اداکار تنویر جمال جاپان میں انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف اداکار تنویر جمال جاپان میں انتقال کر گئے۔ اداکار تنویر جمال کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کچھ عرصہ قبل ہی علاج کی غرض سے جاپان منتقل ہوئے تھے۔

اداکار تنویر جمال نے جاپان میں مختلف ڈاکٹرز کو چیک اپ کرایا تاہم ڈاکٹرز نے نامور پاکستانی اداکار کا طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں یہ کہہ کر جواب دے دیا تھا کہ اگر تنویر جمال کا آپریشن کیا گیا تو ان کی صحت کو مزید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

اداکار تنویر جمال نے لواحقین میں جاپانی اہلیہ اور تین بچے چھوڑے ہیں۔ تنویر جمال گزشتہ 35 برسوں سے اپنی شاندار  اداکاری کے ذریعے پاکستان میں اہم مقام رکھتے تھے، تنویر جمال کو ان کی بہترین اداکاری پر پی ٹی وی کی جانب سے بیسٹ ایکٹر ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پاک افغان سرحد کو تجارت اور آمدورفت کے لئے کھولنے کا فیصلہ

سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی ترقی کے وزیر ساجد حسین طوری نے ضلع کرم میں …

Show Buttons
Hide Buttons