تازہ ترین

شام میں داعش کا سرکردہ راہنما ہلاک کر دیا گیا ہے ، امریکہ

بارہ جولائی کو امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  امریکی فوج نے بارہ تاریخ کو شمال مغربی شام میں ڈرون حملہ کیا، جس میں شام میں انتہا پسند تنظیم “داعش” کا سرکردہ رہنما مارا گیا ہے۔

سینٹرل کمانڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجیوں نے 12 جولائی کو شام کے شمال مغربی قصبے جندارس میں ڈرون حملہ کیا، داعش کے پانچ سرکردہ رہنماؤں میں سے ایک ماہر الاجل مارا گیا ہے جو کہ  گروپ کی شامی شاخ کا سربراہ بھی تھا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش کے سینئر رہنما کی حیثیت سے ماہر الاجل شام اور عراق سے باہر تنظیم کا نیٹ ورک  تیار کرنے کا بھی ذمہ دار تھا۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بارہ اگست کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چائنہ کونسل فار …

Show Buttons
Hide Buttons