تازہ ترین

قدرتی ورثے کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی خلائی ٹیک معاہدہ طے پا گیا

قدرتی ورثے کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی خلائی ٹیک معاہدہ طے پا گیا-

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے زیراہتمام قدرتی اور ثقافتی ورثے کیلئے خلائی ٹیکنالوجی کے بین الاقوامی مرکز نے قدرتی عالمی ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی یونین برائے تحفظ فطرت اور چین کی سائنس اور ٹیکنالوجیز کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر آن لائن دستخط کئے ہیں۔آئی یو سی این  کے ڈائریکٹر جنرل برونو اوبرلے کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے علم کے تبادلے اور سیکھنے کے اہم مواقع کیلئے ایک نیا باب کھلے گا۔ انہوں نے کہا کہ  یہ تعاون اس اہم علاقے میں آئی یو سی این کی صلاحیتوں کو مزید بہتر اور مضبوط کرے گا اور عالمی ثقافتی ورثے میں چین کی عالمی قیادت کو بھی تقویت دے گا۔

آئی یو سی این میں سائنس اور ڈیٹا سینٹر کی ڈائریکٹر جین اسمارٹ کے مطابق مفاہمت کی اس یادداشت کے تحت چینی سائنسدانوں کی طرف سے فراہم کردہ سیٹلائٹ تصاویر کو بہتر بنایا جائے گا، تاکہ مسائل کو حل کیا جا سکے کیونکہ تقریباً 170 ممالک میں قدرتی آفات، موسمیاتی تبدیلیوں اور انسانی سرگرمیوں کے باعث ایک ہزار سے زائد قدرتی اور ثقافتی ورثے خطرے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے قدرتی عالمی ورثے کے مقامات پر حاصل کردہ ڈیٹا کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی، جو ادارے کیلئے ایک طویل المدتی چیلنج ہے اور اسے حل ہوتے دیکھنا انتہائی خوش آئند ہے۔

آئی یو سی این کے مطابق یہ معاہدہ رواں سال ستمبر سے پہلے فعال ہو جائے گا۔یونیسکو کے قدرتی اور ثقافتی ورثے کیلئے خلائی ٹیکنالوجیز پر بین الاقوامی مرکز کے ڈائریکٹر کو او حوا تونگ کے مطابق عالمی ثقافتی ورثہ کے مقامات کی نگرانی میں بہت زیادہ اعدادوشمار تیار کئے جائیں گے اور انہیں معلومات میں منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان معلومات کے تحت ثقافتی ورثے میں رونماء ہونیوالی تبدیلیوں کا جائزہ لیا جائے گا اور ان کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیق کی جائے گی۔

کو او حوا تونگ نے مزید کہا کہ یہ آئی یو سی این کے سائنسدانوں کی ضرورت ہے اور انہیں  یقین ہے کہ ان کا ادارہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے مقامات کے تحفظ اور قومی سطح پر فیصلہ سازی کیلئے مسلسل ایک کے بعد ایک تجزیے کے نتائج فراہم کرتا رہے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

افغانستان میں امریکہ کی سیاہ تاریخ

افغانستان میں امریکہ کی سیاہ تاریخ

Show Buttons
Hide Buttons