امریکی اعلیٰ عہدیدار جیک سلیوان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران یوکرائن میں استعمال کیلئے روس کو جنگی ہتھیاروں کی صلاحیت کے حامل ڈرون فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کر رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے مشیر نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس ضمن میں ابتدائی تربیتی سیشن جولائی کے اواخر میں شروع کیا جائے گا۔ جیک سلیوان کے مطابق اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ایران نے تاحال روس کو کوئی ڈرون طیارہ فراہم کیا ہے یا نہیں۔