سندھ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ گذشتہ روز کراچی اور صوبے کے دیگر شہروں میں ہونے والی مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں کم از کم 26 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریڈیو پاکستان کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے متعلقہ حادثات کے دوران 14 افراد کراچی میں جاں بحق ہوئے جب کہ ٹھٹھہ میں 9، خیرپور میں 2 اور سکھر میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔