تازہ ترین

پاک فوج ملک میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور پانی کی نکاسی کیلئے سول انتظامیہ کے ساتھ مصروف عمل

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایات پر پاک فوج کے تمام کورہیڈکوارٹرز ملک کے مختلف حصوں میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور پانی کی نکاسی کیلئے سول انتظامیہ کی بھرپور معاونت میں مصروف عمل ہیں۔

ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحارل بالخصوص ملک کے مختلف مقاما ت میں شدید بارشیں اور کئی مقامات پر اربن فلڈنگ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے تمام کور ہیڈ کوارٹرز کو خصوصی ہدایات جاری کیں گئی تھیں کہ بارشوں کی ہنگامی صورتحال سےنمٹنے کیلئے مکمل تیاری رکھیں اورریسکیو ریلیف اور زیرِآب علاقوں کو کلئیر کرنے کیلئے انتظامیہ کی بھرپور مدد کی جائے۔

کراچی میں 388 ڈی واٹرنگ ٹیمز مسلسل زیر آب علاقوں میں ڈی واٹرنگ میں مصروف ہیں۔ پاکستان آرمی، پاکستان رینجرز سندھ، ایف ڈبلیو او اور این ایل سی کی ٹیمیں مسلسل انتظامیہ کی معاونت کر رہی ہیں۔ راولپنڈی/اسلام آباد زیادہ سے زیادہ بارش21 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ تمام دریائوں اور ندی نالوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے۔ راولپنڈی کور مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ خیبر پختونخواہ میں ٹانک اور صوابی میں فلیش فلڈنگ ہے۔

پشاور کور نے روڈ شندور چترال کو ٹریفک کے بہائو کیلئے کھولنے میں سول انتظامیہ کی مدد کی ہے۔ بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں 400افراد کو سیلابی پانی سے ریسکیو کیا گیا۔

کوئٹہ کور نے ہر ضلع میں ایک رابطہ آفسر مقرر کیا ہے جو کہ پی ڈی ایم اے اور سول انتظامیہ کے ساتھ آپریشن میں مصروف عمل ہے۔ گلگت بلتستان کے علاقے میں قراقرم ہائی وے، جگلوٹ سکردو روڈ اور بابو سر شاہرائیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بلاک ہو گئی تھیں جنہیں ایف ڈبلیو اور اور این ایچ اے نے ٹریفک کیلئے بحال کر دیا ہے۔ایف سی این اےٹروپس ضلع غذر میں سول انتظامیہ کی مدد مصروف عمل ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

امام حسینؓ، نواسہ رسولﷺ کی قربانی نے تاریخ کے دھارے کو تبدیل کر کے رکھ دیا، میر عبدالقدوس بزنجو

امام حسینؓ، نواسہ رسولﷺ کی قربانی نے تاریخ کے دھارے کو تبدیل کر کے رکھ دیا، میر عبدالقدوس بزنجو

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا یوم عاشور کے موقع پر اپنی پیغام میں …

Show Buttons
Hide Buttons