تازہ ترین

عوام کے تحفظ کے لئے بھرپور کوششیں کی جائیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کی ملک بھر میں موسلادھار بارشوں سے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی حکومتوں اور این ڈی ایم اے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے تحفظ اور نقصانات سے حتی الامکان بچاؤ کے لئے بھرپور کوششیں کی جائیں۔

وزیراعظم میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایات دیں کہ وفاق کی جانب سے صوبائی حکومتوں اور اداروں کی بھرپور مدد کی جائے ۔ خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے،متاثرہ عوام کو عارضی پناہ گاہوں اور خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، ہنگامی طبی امداد اور وبائی امراض سے بچاؤ کے لئے میڈیکل ٹیموں کو متحرک کیا جائے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ بارشی وسیلابی پانی کے نکاس کے لئے مطلوبہ مشینری اور عملہ متعلقہ مقامات پر پہنچایا جائے، سپرے کروایا جائے تاکہ وباؤں کو روکا جاسکے،کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں اموات پر بہت دکھ ہے، متاثرین سے ہمدردی کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کراچی اور سندھ میں عوام کے تحفظ، ریسکیو اور ریلیف میں صوبائی حکومت اور اداروں کی معاونت کرے،سیلابی صورتحال میں کرنٹ لگنے جیسے واقعات کے تدارک کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں ۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ سیلابی صورتحال میں کرنٹ لگنے جیسے واقعات کے تدارک کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعظم نے بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر افسوس اور متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا،عوام کے تحفظ اور مدد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے-

یہ خبر پڑھیئے

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بارہ اگست کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چائنہ کونسل فار …

Show Buttons
Hide Buttons