تازہ ترین

امریکی خاتون اول جل بائیڈن پر تنقید کرنے والا سابق امریکی جنرل عہدے سے فارغ

امریکی خاتون اول جل بائیڈن کے خلاف مبینہ تنقیدی ٹوئٹ پر ریٹائرڈ امریکی جنرل کو مشیر کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔

ریٹائرڈ تھری اسٹار امریکی جنرل گیری ولیسکی فعال ڈیوٹی افسران کے مشیر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ اطلاعات کےمطابق ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خاتونِ اول جل بائیڈن کے بارےمیں تنقیدی تبصرہ کیاگیا تھا۔ تاہم ترجمان امریکی فوج نے جنرل گیری ولیسکی کی برخاستگی کی کوئی وجہ اور دیگر تفصیلات نہیں بتائیں۔

جل بائیڈن نے اسقاط حمل سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کیا تھا، جس پر ریٹائرڈ امریکی جنرل کی جانب سے تنقیدی ٹوئٹ کیا گیا جو بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا۔

یہ خبر پڑھیئے

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروادیا چین کی سمارٹ …

Show Buttons
Hide Buttons