پاکستان کراٹے فیڈریشن کا اسلامک سالیڈیرٹی گیمز کے لئے قومی مرد و خواتین ٹیموں کا اعلان

پاکستان کراٹے فیڈریشن نے اسلامک سالیڈیرٹی گیمز کے لئے قومی مرد و خواتین ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے، پانچویں اسلامک سالیڈیرٹی گیمز 9 سے 18 اگست کے درمیان ترکیہ (ترکی) میں ہوں گی۔

پاکستان کراٹے فیڈریشن کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر سینسی نسیم قریشی نے گزشتہ روز مرد و خواتین ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے، مینز سکواڈ میں محمد مراد، نصیر احمد، سعدی عباس اور محمد عمران جبکہ فیمیل سکواڈ میں ثناء کوثر، فخر النساء، کلثوم ہزارہ اور نرگس ہزارہ شامل ہیں،

سینسی شاہ محمد شان کوچ اور عندلیب سندھو ٹیم مینیجر ہوں گی، چیئرمین پاکستان کراٹے فیڈریشن محمد جہانگیر نے نیشنل کراٹے سکواڈ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شی چن پھنگ کا مالٹا مڈل اسکول کے "چائنہ کارنر" کے اساتذہ اور طلباء کے نام جوابی خط

شی چن پھنگ کا مالٹا مڈل اسکول کے “چائنہ کارنر” کے اساتذہ اور طلباء کے نام جوابی خط

حال ہی میں، چینی صدر شی چن پھنگ نے مالٹا میں سینٹ مارگریٹ مڈل سکول کے …

Show Buttons
Hide Buttons