تازہ ترین
وزير اعلیٰ سندھ کا کراچی میں بارشوں کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

وزيراعلیٰ سندھ کا کراچی میں بارشوں کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

وزيراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملک کے تمام مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ پاک پاکستان کو سلامتی اور ترقی عطا فرمائے۔

اپنی رہائش گاہ واہڑ تعلقہ سہیون میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے ٹھٹھہ میں کوئلے کی کان میں پیش آنیوالے واقعے اور کراچی میں بارشوں کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹھٹھہ میں ہونیوالے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے گی۔

ایک سوال پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مہنگائی کا احساس ہے، حکومت کو 6 ماہ کا وقت دیں، عوام کو ریلیف دیں گے۔ انہوں نے احسن اقبال کیساتھ پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا غیر ضروری اور پُرتعیش اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا غیر ضروری اور پُرتعیش اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے غیر ضروری اور پُرتعیش اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی ہٹانے …

Show Buttons
Hide Buttons