چینی اور اطالوی صدور کے قدیم رومی تہذیب کی نمائش کی افتتاحی تقریب کے لئے تہنیتی خطوط

چینی اور اطالوی صدور کے قدیم رومی تہذیب کی نمائش کی افتتاحی تقریب کے لئے تہنیتی خطوط

10 جولائی کو چینی صدر شی چن پھنگ اور اطالوی صدر سرجیو میٹیریلا  نے “اٹلی کی ابتدا – قدیم رومی تہذیب کی نمائش” کی افتتاحی تقریب کے لئے تہنیتی خطوط ارسال کیے۔

چینی صدر نے کہا کہ  چین اور اٹلی مشرقی اور مغربی تہذیبوں کے شاندار نمائندے ہیں۔ قدیم رومن تہذیب کی نمائش، رنگین اور قیمتی ثقافتی آثار کے ساتھ اطالوی ثقافت کے ورثے کی عکاسی کر رہی ہے۔ امید ہے کہ “چین-اٹلی ثقافت وسیاحت کا سال” موجودہ نمائش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور عوامی روابط  کو فروغ  دیا جائے گا نیز  چین-اٹلی  تعلقات کی ترقی میں نئی جان ڈالی جائے گی۔

سرجیو میٹیریلا  نے اپنے خط میں کہا کہ ثقافتی تعاون، اٹلی اور چین دوستی کا ایک اہم حصہ ہے۔ نوول کرونا وائرس کی وباء کے دوران، اٹلی نے چین میں “قدیم رومی تہذیب کی نمائش” اور اطالوی چینی ثقافتی و سیاحتی سال کے تحت مختلف سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا، جو پوری طرح سے ثابت کرتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی جڑیں بہت گہری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کو اس وقت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے اور صرف یکجہتی اور تعاون کے ذریعے ہی ایک منصفانہ اور دیرپا حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔ اٹلی اور چین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرتے رہیں گے اور مشترکہ طور پر عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے بھر پور کوشش جاری رکھیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، بلوچستان، سندھ، کشمیر …

Show Buttons
Hide Buttons