تازہ ترین
جانوروں کی باقیات کو ائیر بیسز کے پاس پھینکنے سے پرندے آتے ہیں جو کہ طیاروں کے لیے خطرے کا باعث ہیں، پاک فضائیہ

جانوروں کی باقیات کو ائیر بیسز کے پاس پھینکنے سے پرندے آتے ہیں جو کہ طیاروں کے لیے خطرے کا باعث ہیں، پاک فضائیہ

پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے عیدالاضحی کے موقع پر فلائٹ سیفٹی سے متعلق آگاہی پیغام نشر کیا ہے جس میں عوام الناس کو قربانی کے جانوروں کی آلائشیں محفوظ طریقے سے تلف کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

پیغام میں اس امر کو اجاگر کیا گیا ہے کہ قربان شدہ جانوروں کی باقیات کو پاک فضائیہ کے ائیر بیسز کے پاس پھینکنے سے پرندے ان کی جانب راغب ہوتے ہیں جو کہ طیاروں اور ہوابازوں کے لیے خطرے کا باعث بنتے ہیں۔ یہ پرندے طیاروں سے ٹکرا کر جہازوں کو تباہ کر سکتے ہیں جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

پیغام میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ قربانی شدہ جانوروں کی باقیات مخصوص کردہ جگہوں پر پھینکیں یا انہیں زمین میں دبا دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کی صفائی کو یقینی بنائیں۔

یہ خبر پڑھیئے

میانمار کی سابق سویلین حکمراں آنگ سان سوچی کو مزید 6 سال قید کی سزا سنا دی گئی

میانمار کی سابق سویلین حکمراں اور نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کی سربراہ  آنگ سان سوچی …

Show Buttons
Hide Buttons