تازہ ترین
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی عیدالاضحی پر امت مسلمہ کو مبارکباد

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی عیدالاضحی پر امت مسلمہ کو مبارکباد

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے عیدالاضحیٰ 1443 کے موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر انہوں نے او آئی سی کے رکن ممالک کے تمام سربراہان کو بھی مبارکباد دی ہے۔

ہفتہ کو جدہ میں او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں حسین ابراہیم طحہ نے کہا کہ عید ایسے وقت میں آئی جب کئی رکن ممالک شدید مشکلات سے گزر رہے تھے۔ سیکرٹری جنرل نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ اس موقع کو فوری راحت کا آغاز بنائے جو امت کے جذبے کو تقویت بخشے اور اسے مسلم دنیا کے تمام ممالک میں استحکام، امن اور خوشحالی کا احساس دلائے۔

انہوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرقیادت 14ویں اسلامی سربراہی کانفرنس کے سربراہ سعودی عرب کو بھی مبارکباد پیش کی کہ انہوں نے حج کے سیزن کو کامیاب طریقے سے سنبھالنے اور ضروری سہولیات فراہم کرنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے حجاج کرام کی عبادات کی محفوظ انجام دہی کے لئے سہولیات اور خدمات کے ساتھ ساتھ عازمین کو دی جانے والی بہترین دیکھ بھال کے علاوہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

روسی صدر پیوٹن کا بین الاقوامی سلامتی پر 10ویں ماسکو کانفرنس سے خطاب کا احوال جانیئے تجزیہ کار فیاض کیانی کی زبانی

روسی صدر پیوٹن کا بین الاقوامی سلامتی پر 10ویں ماسکو کانفرنس سے خطاب کا احوال جانیئے تجزیہ کار فیاض کیانی کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons