تازہ ترین
چیئرمین سینیٹ کا سابق سینیٹر سید طاہر حسین مشہدی کے انتقال پر اظہار افسوس

چیئرمین سینیٹ کا سابق سینیٹر سید طاہر حسین مشہدی کے انتقال پر اظہار افسوس

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق سینیٹر کرنل ریٹائرڈ سید طاہر حسین مشہدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم سینیٹر کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم سینیٹر کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مرحوم طاہر حسین مشہدی ایک مدبر سیاستدان تھے، ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے فروغ اور ایوان بالا میں قانون سازی کے حوالے سے مرحوم سینیٹر کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے اللہ تبارک تعالیٰ سے مرحوم سینیٹرکی مغفرت اور درجات بلند کرنے کی دعا کی اورغم زدہ خاندان کو یہ صدمہ صبرو حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی ،قائد ایوان سینیٹ سینیٹراعظم نذیر تارڑ اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی مرحوم سینیٹر طاہر حسین مشہدی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے سابق سینیٹر طاہر حسین مشہدی کے انتقال پر اہل خانہ کے ساتھ اظہار افسوس اور دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا غیر ضروری اور پُرتعیش اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا غیر ضروری اور پُرتعیش اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے غیر ضروری اور پُرتعیش اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی ہٹانے …

Show Buttons
Hide Buttons