تازہ ترین
نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق نیپرا کے تحت بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 55 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی منظوری گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے ہوگا، اضافے سے بجلی صارفین پر 39 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ بجلی صارفین سے اضافی وصولی 3 ماہ کیلئے کی جائے گی۔ فیصلے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

یہ خبر پڑھیئے

روسی صدر پیوٹن کا بین الاقوامی سلامتی پر 10ویں ماسکو کانفرنس سے خطاب کا احوال جانیئے تجزیہ کار فیاض کیانی کی زبانی

روسی صدر پیوٹن کا بین الاقوامی سلامتی پر 10ویں ماسکو کانفرنس سے خطاب کا احوال جانیئے تجزیہ کار فیاض کیانی کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons