تازہ ترین
China and Canada. The Chinese and Canadian flags. Official colors. Correct proportion. Vector illustration

چینی اور کینیڈین وزراء خارجہ کے درمیان ملاقات

انڈونیشیا کے شہر بالی میں جی ٹونٹی وزرائے خارجہ  اجلاس کے موقع پر آٹھ تاریخ کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای اور  کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں فریقین نے چین اور کینیڈا کے تعلقات کو دوبارہ ٹریک پر لانے کا عہد کیا۔ وانگ ای نے کہا کہ چین اور کینیڈا کبھی بھی حریف نہیں بلکہ شراکت دار رہے ہیں اور چین کبھی بھی خطرہ نہیں بلکہ ایک موقع رہا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ چین اور کینیڈا کے مضبوط تعلقات دونوں عوام کی مشترکہ خواہش ہے اور دونوں فریقوں کے مشترکہ مفادات کے عین مطابق ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ کینیڈا حقائق کا احترام کرے گا اور چین سے متعلق امور  پر اپنے قول و فعل میں محتاط رہے گا اور چین کے ساتھ مل کر باہمی اعتماد سازی کے راستے پر کام کرے گا تاکہ چین اور کینیڈا کے تعلقات کو دوبارہ ٹریک پر لایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کو مشترکہ طور پر اقوام متحدہ کے حیاتیاتی تنوع کنونشن کے فریقوں کے  15ویں اجلاس کے دوسرے مرحلے کی کامیابی کو مشترکہ طور پر فروغ دینا چاہیئے، انسداد وباء تعاون کو مضبوط کرنا چاہیئے اور سب کے لئے صحت کی عالمی برادری کی تعمیر کرنا چاہیئے۔

جولی نے کہا کہ کینیڈا چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے اور مشترکہ خدشات کو عملی طور پر حل کرنے کے لئے چین کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ دوطرفہ تعلقات کو دوبارہ ٹریک پر لایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے قریبی اقتصادی اور تجارتی تعلقات سے فائدہ اٹھایا ہے اور کثیر الجہتی امور جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی اور حیاتیاتی تنوع میں قریبی ہم آہنگی اور تعاون کو برقرار رکھا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پیلوسی کی "جمہوری" کڑوی گولی پر امریکی بھی ناراض ہیں، سی ایم جی کا تبصرہ

پیلوسی کی “جمہوری” کڑوی گولی پر امریکی بھی ناراض ہیں، سی ایم جی کا تبصرہ

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے حال ہی میں تائیوان کا دورہ کرتے …

Show Buttons
Hide Buttons