تازہ ترین

صدر مملکت کا مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو ان کی برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو ان کی برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم مادر ملت کو سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے لیے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی بھرپور حمایت تحریک پاکستان کے لیے تقویت کا باعث بنی۔ صدر مملکت نے کہا کہ سیاست میں مادر ملت کا قائدانہ کردار پاکستانی خواتین کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مادرِ ملت نے اپنے بھائی محمد علی جناح کی بیماری کے دوران ان کی بہترین دیکھ بھال کی اور پاکستان کیلئے ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

افغانستان میں امریکہ کی سیاہ تاریخ

افغانستان میں امریکہ کی سیاہ تاریخ

Show Buttons
Hide Buttons