تازہ ترین
پاک بحرین قریبی تعلقات گہرے تعاون کے مواقع فراہم کرتے ہیں: وزیر اعظم

پاک بحرین قریبی تعلقات گہرے تعاون کے مواقع فراہم کرتے ہیں: وزیر اعظم

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان قریبی تعلقات نے مختلف شعبوں خصوصاً دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اہم مواقع فراہم کئے ہیں۔

انہوں نے اِن خیالات کا اظہار آج بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اور عید الاضحی کے مقدس موقع پر مبارکباد کا تبادلہ کیا۔ وزیر اعظم نے بحرین کے برادرانہ عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم کی طرف سے عید مبارک کے جواب میں شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے اس موقع پر پاکستان کے عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان عوام کے فائدے کے لئے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدے، باہمی افہام و تفہیم اور مشترکہ مفادات پر مشتمل ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بارہ اگست کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چائنہ کونسل فار …

Show Buttons
Hide Buttons