اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے کہا ہے کہ اقوام عالم کے درمیان تعاون میں اضافہ سب کے لئے ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے قیام کا واحد راستہ ہے۔
انڈونیشیا کے علاقے Bali میں گروپ بیس کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں قرضوں کے عالمی پروگرام میں اصلاحات لانے کی ہنگامی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تعاون میں اضافہ ہی بڑھتی ہوئی غذائی قلت، ماحولیاتی بحران اور غربت میں کمی لانے کا واحد راستہ ہے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ عالمی سطح پر استحکام کے لئے غذائی تحفظ، توانائی کی فراہمی اور ترقی پذیر ملکوں کے ساتھ تعاون میں اضافے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔