تازہ ترین
مسلم لیگ ن کے لئے اسلامی تحریک پاکستان کی حمایت ایک مثبت پیشرفت ہے، خرم دستگیر خان

مسلم لیگ ن کے لئے اسلامی تحریک پاکستان کی حمایت ایک مثبت پیشرفت ہے، خرم دستگیر خان

وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہاہے کہ اسلامی تحریک پاکستان نے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے ،گذشتہ روز اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد نقوی اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے مابین مذاکرات کے نتیجے میں مفاہمت عمل میں آئی ہے ،آنے والے ضمنی انتخابات میں اسلامی تحریک پاکستان پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کرے گی ، یہ مفاہمت مسلم لیگ ن کے لئے اور پاکستان کے لئے ایک مثبت پیشرفت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے جمعہ کوشیعہ علماء کونسل کے عہدیداران سے ملاقات کے بعد نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت ایک وسیع البنیاد منتخب جمہوری حکومت محمد شہباز شریف کی سربراہی میں موجود ہے ،ہمیں بڑی خوشی ہے کہ اس جمہوری کاررواں میں اسلامی تحریک پاکستان نے بھی ضمنی انتخابات کے اگلے مرحلے کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہاکہ اسلامی تحریک پاکستان کی حمایت سود مند اور خوش آ ئند ہے اور آنے والے 2023کے انتخابات میں بھی ہم کوشش کریں گے کہ ہم سب مل کر چلیں لیکن اس کا فیصلہ ابھی ہونا ہے ،یہ ایک مثبت پیشرفت ہے ۔

اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسین میسمی ،مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس نقوی ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہدعلی اخوندزادہ ،اسلام آباد کے سابق ڈپٹی میئر اور مسلم لیگی رہنماء ذیشان نقوی بھی موجود تھے ۔

یہ خبر پڑھیئے

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروادیا چین کی سمارٹ …

Show Buttons
Hide Buttons