تازہ ترین

صدر مملکت کا ملک میں صحافیوں کے خلاف پُر تشدد واقعات کا نوٹس

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں صحافیوں کے خلاف پُر تشدد واقعات کانوٹس لیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے ایک خط میں انہوں نے کہا اس طرح کے واقعات عدم برداشت کی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں جس کے جمہوریت کے مستقبل اور آزادی اظہار رائے دونوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جس کی ضمانت آئین پاکستان کے آرٹیکل انیس میں دی گئی ہے۔

صدر کا کہنا تھا نامور صحافیوں کے خلاف حالیہ اقدامات سے عدلیہ کی کاوشوں کو نقصان پہنچا ہے جب ایک عدالت ایک کیس میں کسی کو ریلیف دیتی ہے تو ہراسگی کو جاری رکھتے ہوئے بدنیتی کی بنیاد پر دوسری عدالت میں مقدمات دائر کر دئیے گئے۔

یہ خبر پڑھیئے

ڈیرہ غازی خان، تونسہ اور راجن پور میں سیلاب،وزیر اعلیٰ پرویز الہی کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن تیز کرنے کا حکم

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان، تونسہ اور …

Show Buttons
Hide Buttons