تازہ ترین
چینی ماہرین فلکیات نے لیتھیم سے بھرپور 9 انتہائی بڑے غیر ارتقائی ستاروں کا سراغ لگا لیا

چینی ماہرین فلکیات نے لیتھیم سے بھرپور 9 انتہائی بڑے غیر ارتقائی ستاروں کا سراغ لگا لیا

چین کی سب سے بڑی نظری دوربین کی بدولت ماہرین فلکیات نے لیتھیم سے بھرپور 9 نئے ستارے دریافت کئے ہیں، جبکہ یہ تعداد پہلے دریافت ہونیوالے اسی نوعیت کے ستاروں سے 2 گنا زائد ہے۔

لیتھیم ایک اہم کیمیائی عنصر ہے جو فلکیاتی ماہرین کو ستاروں کی ساخت اور ارتقاء سے متعلق  معلومات فراہم کرنے کا باعث بنتا ہے۔ ستاروں کا ارتقاء ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعے ہر ستارہ وقت کے ساتھ تبدیل ہوتا ہے۔ ستارے کے بڑے پیمانے پر انحصار کرتے ہوئے اس کی زندگی کا دورانیہ چند لاکھ سال سے لے کر سب سے بڑے ستارے کیلئے کھربوں سال تک ہوسکتا ہے، جو کائنات کی عمر سے بھی زیادہ ہے۔

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز  کے تحت قومی فلکیاتی رصد گاہوں کے محققین کی قیادت میں ایک ٹیم نے لارج اسکائی ایریا ملٹی آبجیکٹ فائبر سپیکٹروسکوپک ٹیلی سکوپ  کی مدد سے لیتھیم سے بھرپور غیر ارتقاء شدہ ستاروں کی ریکارڈ تعداد دریافت کی ہے۔ یہ مطالعہ ایسٹرو فزیکل جرنل لیٹرز میں شائع ہوچکا ہے، جس کے مصنفین کا کہنا ہے کہ نودریافت شدہ ستارے غیر معمولی طور پر اعلیٰ سطح پر لیتھیم ک حامل ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ستارے لیتھیم کی افزودگی کی تاریخ کا تجربہ کرچکے ہیں۔

تحقیق کے مطابق ان 9 ستاروں میں لیتھیم کی مقدار سورج میں موجود لیتھیم سے تقریباً 3 گنا زائد ہے۔ اس امر کے پیش نظر کے ان ستاروں میں سے 7 تیزی سے گردش کرنے والے ستارے ہیں، ماہرین فلکیات کا خیال ہے کہ ستاروں پر لیتھیم میں اضافے میں ان کے اردگرد موجود بادلوں کی کثافت میں اضافہ ہی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اگرچہ غیر ارتقاء شدہ ستاروں میں لیتھیم کی افزودگی کے طریقہ کار پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا جاچکا ہے، تاہم اس کے نتائج تاحال واضح نہیں ہوسکے۔ محققین کے مطابق  اس طبقے کے 9 نئے ستاروں کا پتہ چلانا اس شعبے میں ایک پیشرفت ثابت ہو سکتا ہے۔

چینی خلائی دوربین نے 2008ء میں اعلیٰ معیار کے سپیکٹرا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا آغاز کیا۔ جس سے ماہرینِ فلکیات کو فلکیاتی اجسام کی کیمیاوی ساخت، کثافت، ماحول اور مقناطیسیت کا مطالعہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس دوربین نے ستاروں کے سب سے گہرے بلیک ہول اور سب سے زیادہ لیتھیم سے بھرپور دیو ہیکل ستارے دریافت کرنے میں سائنسدانوں کی مدد کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان دریافتوں کی تصدیق کیلئے مزید مطالعات ضروری ہیں۔ محققین کے مطابق چین کی اس دوربین کے آسمانی سروے سے سپر لیتھیم سے بھرپور مزید غیر ارتقائی ستارے دریافت کئے جائیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

پیلوسی کی "جمہوری" کڑوی گولی پر امریکی بھی ناراض ہیں، سی ایم جی کا تبصرہ

پیلوسی کی “جمہوری” کڑوی گولی پر امریکی بھی ناراض ہیں، سی ایم جی کا تبصرہ

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے حال ہی میں تائیوان کا دورہ کرتے …

Show Buttons
Hide Buttons