تازہ ترین

اسٹیٹ بینک نے شرح سود 15 فیصد کردی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں مزید 1.25 بیسز پوائنٹس اضافہ کردیا۔

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مرتضی سید نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود میں 1.25 فیصد اضافہ کرکے 15 فیصد کردیا گیا ہے۔

مرتضی سید نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ، مہنگائی ایک سال تک زیادہ رہے گی ، شرح سود نہ بڑھاتے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ تھا۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ کورونا کی وباء کی طرح افراط زر کا بھی مقابلہ کریں گے ، معاشی شرح نمو 6 فیصد تھی جس کا اثر مہنگائی پر آیا ، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں کو مانیٹری پالیسی سے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔

یہ خبر پڑھیئے

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروادیا چین کی سمارٹ …

Show Buttons
Hide Buttons