اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ صومالیہ میں قحط کا خدشہ ہے جہاں دو لاکھ سے زائد افراد پہلے ہی غذائی قلت کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگرتریز کے اعلی ترجمان نے کہا کہ موجودہ غذائی عدم تحفظ دو ہزار سترہ کے بعد سے بدترین ہے اور اس میں مزید ایک سال تک بہتری کا کوئی امکان نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنوری کے بعد سے اب تک تقریبا دو سو بچے غذائی قلت اور بیماریوں کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں اور اندازا پندرہ لاکھ بچوں کو انتہائی غذائی قلت کے خطرات کا سامنا ہے۔