تازہ ترین
قومی ایئر لائنز کی جانب سے چین کے شہر چھنگتو کے لئے پروازوں کا آغاز

قومی ایئر لائنز کی جانب سے چین کے شہر چھنگتو کے لئے پروازوں کا آغاز

وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے چینگڈو کے لیے پروازوں کے آغاز پر پی آئی اے حکام کو مبارکباد دی اور کہا کہ پی آئی اے کے نیٹ ورک میں یہ نیا اضافہ نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان ہمارے دوستانہ تعلقات کو مزید بہتر بنائے گا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان کاروبار اور تجارت کو سہل بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے ) کی چین کے شہر چینگڈو کے لیے پروازوں کے آغاز کے موقع پر گفتگو کرتےہوئے کیا ۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق چینگڈو کے لئے پی آئی اے کی پہلی پرواز گزشتہ روز اسلام آباد سے روانہ ہوئی۔پی آئی اے چینگڈو کے لئے اسلام آباد سے ہر بدھ کو ہفتہ وار ایک پرواز چلائے گی ۔اسلام آباد سے پہلی پرواز کے مسافروں کو پی آئی اے کے سینئر حکام نے رخصت کیاجبکہ اسلام آباد آنے والے مسافروں کا بھی پی آئی اے حکام نے خیر مقدم کیا ۔ترجمان کے مطابق چینگدو سے اسلام آباد کے مسافروں کو پی آئی اے کے کنٹری منیجر قادر بخش سانگی اور چین میں دیگر پی آئی اے کے افسران نے رخصت کیا۔

مسافروں نے چینگڈو کے لیے پروازیں شروع کرنے پر پی آئی اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے چیگنڈو کے لیے پروازوں کے آغاز پر پی آئی اے حکام کو مبارکباد دی اور کہا کہ پی آئی اے کے نیٹ ورک میں یہ نیا اضافہ نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان ہمارے دوستانہ تعلقات کو مزید بہتر بنائے گا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان کاروبار اور تجارت کو سہل بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر وائس مارشل عامر حیات نے پی آئی اے حکام کو ہدایت کی کہ وہ چینگڈو کے لیے فلائٹ آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں اور امید ظاہر کی کہ جلد ہی فلائٹ فریکوئنسی میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

پیلوسی کی "جمہوری" کڑوی گولی پر امریکی بھی ناراض ہیں، سی ایم جی کا تبصرہ

پیلوسی کی “جمہوری” کڑوی گولی پر امریکی بھی ناراض ہیں، سی ایم جی کا تبصرہ

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے حال ہی میں تائیوان کا دورہ کرتے …

Show Buttons
Hide Buttons