تازہ ترین
پاک فوج کے بہادر سپوت حوالدار لالک جان شہید (نشان حیدر) کا تئیسواں یوم شہادت

پاک فوج کے بہادر سپوت حوالدار لالک جان شہید (نشان حیدر) کا تئیسواں یوم شہادت

حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا تئیسواں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔

شہید لالک جان کو 1999 کی کارگل جنگ میں جرات اور بہادری کا بھرپور مظاہرہ کرنے پر ملک کا اعلی ترین ایوارڈ نشان حیدر سے نوازا گیا۔

1999 میں جب کارگل جنگ چھڑی تو وہ ناردرن لائٹ انفنٹری رجمنٹ میں خدمات سرانجام دے رہے تھے اور بھارتی حملوں کے سامنے سینہ سپر ہو کر لڑتے رہے۔

مئی 1999 میں انہیں رضاکارانہ طور پر اگلے مورچوں پر تعینات کیا گیا۔ سات جولائی کو لالک جان علاقے میں دشمن کی بھاری گولہ باری سے شدید زخمی ہوگئے۔

زخموں کے باوجود وہ اپنے مورچے پر ڈٹے رہے اور بھارتی حملوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروادیا چین کی سمارٹ …

Show Buttons
Hide Buttons