تازہ ترین
خیبرپختونخوا حکومت بہادر ہیروز کی تاریخ کو فروغ دینے کے لیے بالاکوٹ میں سیاحتی مرکز قائم کرے، صدرمملکت

خیبرپختونخوا حکومت بہادر ہیروز کی تاریخ کو فروغ دینے کے لیے بالاکوٹ میں سیاحتی مرکز قائم کرے، صدرمملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت سے کہا ہے کہ وہ بہادر ہیروز کی تاریخ کو فروغ دینے کے لیے بالاکوٹ میں سیاحتی مرکز قائم کرے۔

صدر مملکت نے جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انگریزوں اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے والے شہید ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے1831ء کے بالاکوٹ کے شہدا، سید احمد بریلوی اور شاہ اسماعیل کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے خیر پختونخوا حکومت کو ہدایت کی ہے کہ بالاکوٹ میں سیاحتی مرکز قائم کیا جائے تاکہ پاکستانیوں کو تاریخ آزادی اور ہمارے بہادر ہیروز کی داستانوں سے آگاہ کیا جاسکے۔

صدر مملکت نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں بالاکوٹ کے شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان شہداء میں سید احمد بریلوی اور شاہ اسماعیل شامل ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروادیا چین کی سمارٹ …

Show Buttons
Hide Buttons