تازہ ترین
وزیراعظم نے بھارہ کہو سے پمز اور کورال سے پمز تک پہلی اسلام آباد بس سروس کا افتتاح کر دیا، مریم اورنگزیب

وزیراعظم نے بھارہ کہو سے پمز اور کورال سے پمز تک پہلی اسلام آباد بس سروس کا افتتاح کر دیا، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارہ کہو سے پمز (گرین لائن) اور کورال سے پمز (بلیو لائن) تک پہلی اسلام آباد بس سروس کا افتتاح کر دیا ہے جہاں تمام گرین لائن اور بلیو لائن سروس (پنڈی اسلام آباد میٹرو) ریڈ لائن میں ضم ہو جائے گی۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ فیض احمد فیض سٹاپ سے مسافر اورنج لائن سے ائیرپورٹ تک سفر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان میں ماس ٹرانزٹ منصوبوں کے علمبردار ہیں جنہوں نے لاہور میٹرو، لاہور سپیڈو بس سروس، اورنج ٹرین، ملتان میٹرو، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو، اسلام آباد ریڈ لائن، بلیو لائن بس سروس، گرین لائن بس سروس اور اورنج لائن کا آغاز کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروادیا چین کی سمارٹ …

Show Buttons
Hide Buttons