پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت میں اضافہ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا، وزیرخزانہ

پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت میں اضافہ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا، وزیرخزانہ

وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات ڈاکٹرمفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کوبہت اہمیت دیتاہے اوردونوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کودورکیاجائیگا۔ وزیرخزانہ نے یہ بات بدھ کویہاں پاکستان میں ایران کے سفیرسیدمحمد علی حسینی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وزیرخزانہ نے ایرانی سفیرکاپرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اورایران کے درمیان دیرینہ اوربرادارانہ تعلقات قائم ہیں، دونوں ممالک صدیوں سے مذہبی اورثقافتی رشتوں میں جڑھے ہیں۔وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان اپنے پڑوسی ملک ایران کے ساتھ تعلقات کوبہت اہمیت دیتاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اورایران کے درمیان تجارت استعدادسے کم ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ میں حائل رکاؤٹوں کودورکرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

ایران کے سفیرنے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ پاکستان اورایران کے درمیان توانائی، تجارت اوردیگرشعبوں میں مشترکہ تعاون کی وسیع تراستعدادموجودہے جس سے بھرپوراستفادہ کیاجاسکتاہے، فریقین نے پاکستان اورایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات پراطمینان کااظہارکیا اورمشترکہ مفاد کے شعبوں میں تعاون کوفروغ دینے میں گہری دلچسپی کااظہارکیا۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، بلوچستان، سندھ، کشمیر …

Show Buttons
Hide Buttons