تازہ ترین

مقامی سطح پر میونسپل سروسز کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات

ایشین کنسلٹنگ انجینرز اور ریمبل ڈینمارک نے سیالکوٹ اور ساھیوال کے شہروں میں میونسپل سروسز کی بہترین فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف بزنس ماڈلز کے تقابل کے لیے مقامی ہوٹل میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے-

ایشین کنسلٹنگ انجینرز اور ریمبل ڈینمارک مل کر پنجاب انٹر میڈیٹ سٹیز امرومنٹ انوسمینٹ پروگرام کے تحت آپریشنل ڈیزائن اینڈ بزنس ماڈل کا نفاذ کر رہے ہیں۔ اس منصوبے کے نفاذ سے ساہیوال اور سیالکوٹ کے اضلاع کے لوگوں کو بہترین اور پائیدار میونسپل سروسز میسر ہوں گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر حمزہ سالک نے کہا کہ اس ورکشاپ کا مقصد تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشورہ کرکے مذکورہ بالا شہروں میں بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

اس موقع پر شرکاء نے سروسز کی فراہمی کے تقابلی جائزے، انسٹیٹوشنل فرویم ورک ، مانیٹرنگ وغیرہ کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ مختلف اپروچ اور طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ لوگوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

ورکشاپ میں ایل ڈی اے ، پی ایچ اے، اور لوکل گورنمنٹ کے نمائندگان اور دیگر نے شرکت کی۔

یہ خبر پڑھیئے

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروادیا چین کی سمارٹ …

Show Buttons
Hide Buttons