تازہ ترین

پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل قومی اسمبلی ہال اسلام آباد میں ہو گا جس میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اجلاس کی صدارت کریں گے۔

کمیٹی کے اراکین بشمول قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف، دونوں ایوانوں کے سینئر پارلیمانی رہنمائوں، وفاقی وزرائ، سینئر سیاسی رہنمائوں، صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، آزاد جموں و کشمیر کے صدر اور وزیر اعظم اور گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ کو اجلاس میں شرکت کیلئے خط لکھا گیا ہے۔اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینٹ کے سینئر اراکین، دفاع کے بارے میں قائمہ کمیٹیوں کے ارکان، دفاع، امورِ خارجہ، داخلہ، امورِ کشمیر، صحت اور قومی سلامتی ڈویژن کے وفاقی سیکرٹریز، چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز اور آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری بھی شرکت کریں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروا دیا

شیاؤمی نے انسان نماء روبوٹ سائبر ون کو مارکیٹ میں متعارف کروادیا چین کی سمارٹ …

Show Buttons
Hide Buttons