آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے علاقے کے عوام کی سماجی واقتصادی ترقی اور فلاح وبہبود کے لئے بھرپور کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ میرپور میں آزادجموں و کشمیر کے صدر بیرسٹرسلطان محمود سے گفتگو کر رہے تھے۔ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بگڑتی ہوئی سیاسی اور انسانی حقوق کی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کشمیر کے نصب العین کے لئے کام کرنے کا اپنا عزم دہرایا۔دونوں رہنماؤں نے آزادجموں و کشمیر کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔