تازہ ترین

امریکی شہر شکاگو میں ایک اور خونیں ہفتہ، بیس گھنٹوں میں بائیس لوگ فائرنگ کا نشانہ بنے

امریکی شہر شکاگو کی پولیس کے مطابق یکم جولائی سے شکاگو میں فائرنگ کے متعدد واقعات ہوئےاور 20 گھنٹوں کے اندر 22افراد گولیوں کا نشانہ بنائے گئے، جن میں سے 4ہلاک ہوگئے۔ اب تک واقعےمیں ملوث ایک شخص اورایک اور مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

شکاگو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ ڈیوڈ براؤن نےکہا کہ چار جولائی کو امریکہ کا یوم آزادی منایا جائے گا اور یہ ایک بے حد اہم ویک اینڈ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ “جولائی” عوامی تحفظ کے حوالے سے “بہت چیلنجنگ” ہے۔

حالیہ برسوں میں امریکی شہر شکاگو کو “مرڈر کیپٹل” اور “کرائم سٹی” کہا جانے لگا ہے۔ پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق 2021میں اس شہر میں فائرنگ کے 3,561 واقعات ہوئے، جن میں 797 قتل  کے  کیسز  ہیں یہ تعداد  1996 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

افغانستان میں امریکہ کی سیاہ تاریخ

افغانستان میں امریکہ کی سیاہ تاریخ

Show Buttons
Hide Buttons